جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں لاوے کے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 17افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
مغربی سماٹرا صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے ہنگامی یونٹ کے سربراہ فجر سکما نے شِنہوا کو بتایا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ کی اس کارروائی میں فوجی، پولیس اہلکار، ڈیزاسٹر ایجنسی اور سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے اہلکار شریک ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے ایک سینئر پریس افسر مہرندو ادوان نے کہا کہ سیلاب سے متعلق معلومات کی تصدیق کے لیے تناہ داتار ریجنسی میں معلوماتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔