• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے ڈیٹا کی رازداری سے متعلق بل منظور کر لیاتازترین

September 21, 2022

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے ایوان نمائندگان نے ڈیٹا کی رازداری سے متعلق بل منظور کر لیا ہے۔

وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی جانی جی پلیٹ نے نئے قانون کو وضع کرنے کیلئے منعقدہ ایک مکمل اجلاس کے بعد کہا کہ ابتدائی طور پر 2016ء میں تجویز کیا جانیوالا یہ بل عالمی ڈیٹا گورننس میں انڈونیشیا کی قیادت کے اعتماد اور پہچان کو مضبوط کرے گا۔

حکومتی نقطہ نظر کے مطابق ڈیٹا پروٹیکشن کا قانون تمام ڈیٹا آپریٹرز کے فرائض اور ذمہ داریوں کو نافذ العمل کرنے اور ان کی نگرانی کرنے میں حکومت کے کردار اور اختیار کو مضبوط کرے گا۔