جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کی فضائیہ کا ایک طیارہ جمعرات کو مشرقی صوبے جاوا کے ضلع پسوروان میں گر کر تباہ ہوگیا۔
صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ محمد ہریادی نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11بج کر43 منٹ پرپیش آیا۔
ہریادی نے بتایا کہ طیارہ آتش فشاں پہاڑ برومو کی ڈھلوان پر گرا اور یہ کہ ریسکیو اہلکار متاثرین کے انخلاء کی کارروائیوں میں حصہ لے رہے تھے۔