جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے صوبےمشرقی جاوا میں واقع ماونٹ سیمیرو آتش فشاں جمعہ کو پھٹ پڑا جبکہ مقامی حکام نے لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی تنبیہ کی ہے۔
سیمیرو آتش فشاں مانیٹرنگ پوسٹ کے مطابق آتش فشاں مقامی وقت کے مطابق صبح9 بج کر 23 منٹ پر پھٹا جس سے گرم لاوا جنوب مشرق کی طرف 700 میٹر تک پھیل گیا۔
مانیٹرنگ پوسٹ کے ایک افسر یادی یولیانڈی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ آتش فشاں کے پھٹنے سے جنوب مشرق اورجنوب کی طرف سرمئی رنگ کا لاواپھیل گیا۔
حکام نے لوگوں سے چوکنا رہنے کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ خاص طور پر اس کے جنوب مشرقی علاقے میں 13 کلومیٹر اور چوٹی کے ارد گرد 5 کلومیٹر تک کے علاقے میں جانے سے گریز کریں تاکہ دوسری مرتبہ لاوا پھٹنے کی صورت میں نقصان سے بچا جا سکے۔