• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں زلزلے سے 4 افراد ہلاک، متعددعمارتیں تباہتازترین

February 09, 2023

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں 5.2 شدت کے زلزلے سے چار افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے جبکہ  کئی دفتری عمارتیں، مکانات، ایک ہسپتال اور دیگر عمارتیں بھی تباہ ہوئیں۔ ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے جمعرات کو بتایا کہ اس نے سب سے پہلے 5.4 شدت کے زلزلے کی اطلاع دی۔صوبے کے صدر مقام جیا پورہ شہر میں سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ترجمان یودی یانتو نے بتایا کہ سمندر کے کنارے واقع ایک کیفے ٹیریا زلزلے کے جھٹکوں سے تباہ ہو گیا جس سے چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ اب تک زلزلے کے بعد لاپتہ افراد کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم ہم اب بھی چوکس ہیں۔ اگر لاپتہ افراد کی اطلاع ملی تو ہم تلاش اور بچا کا مشن دوبارہ شروع کریں گے۔قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان عبدالمہری نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے کئی مکانات، ایک اسپتال، ایک مسجد، دکانوں کی عمارتیں اور دیگر عمارتیں تباہ ہوگئیں۔