• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا کے پولیس جنرل کو منشیات سمگلنگ کے جرم میں عمر قید کی سزاتازترین

May 10, 2023

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے شہر جکارتہ کی مغربی ڈسٹرکٹ عدالت نے سابق پولیس جنرل ٹیڈی منہاسا کو منشیات کی سمگلنگ کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

منگل کو سنائی گئی یہ سزا پراسیکیوٹر کے مطالبے سے کم تھی جنہوں نے سزائے موت کا مطالبہ کر رکھا تھا۔

مقدمے میں مغربی سماٹرا کے ریجنل پولیس  کے سابق سربراہ پر شواہد کے لاکر سے 5 کلو گرام کرسٹل میتھمفیٹامائن چوری کرنے، اسے پھٹکڑی کے ساتھ تبدیل کرنے اور پھر ذاتی فائدے کے لیے منشیات فروخت کرنے کا جرم ثابت ہوا۔