• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 5.8 شدت کا زلزلہتازترین

August 23, 2022

جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے وسطی سیاحتی جزیرے بالی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈونیشیا کی ارضیاتی ، موسمیاتی اورجیوفزکس ایجنسی نے پیر کے روز بتایا کہ زلزلہ جکارتہ کے وقت کے مطابق سہ پہر 3بجکر 36 منٹ (دوپہر 1 بجکر 36 منٹ پاکستانی وقت) پر آیا جس کا مرکز صوبہ بالی کےضلع بادونگ کے ذیلی ضلع جنوبی کوٹا(کوٹا سیلاٹن) سے 74 کلومیٹر جنوب مشرق اورسمندر کی تہہ سے 124 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے سیاحتی جزیرے میں خوف و ہراس پھیل گیااور غیر ملکی سیاح  ہوٹلوں اور عمارتوں سے باہر کی جانب بھاگ نکلے۔ بالی کی ایک رہائشی اناک اگونگ ٹریسنادیوی نے جزیرے سے شِنہوا کو بتایا کہ یہاں زلزلے کے جھٹکے بڑی شدت سے محسوس ہوئے ہیں۔ جزیرے کے ایک رہائشی نے شِنہوا کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے قریبی جزیرے لومبوک میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔