• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا، فٹبال میچ کے دوران بھگڈر سے 129 افراد ہلاکتازترین

October 04, 2022

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا کے مالنگ میں میچ کے دوران ہونے والی جھڑپوں اور بھگڈر سے کم از کم  129 افراد ہلاک اور 180 دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبائی پولیس کے سربراہ نیکو افنتا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ افراتفری ہفتے کو رات گئے مالنگ ریجنسی کے کان جوروہان اسٹیڈیم میں ہوئی۔ اس کی وجہ  لیگا 1 فٹبال مقابلے میں اریما مالنگ کلب کو پرسی بایا سورا بایا سے میچ میں شکست ہونا بنی۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں 2 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہو ئے۔

افنتا نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں بھگڈر  کے سبب  ہوئیں جبکہ دیگر افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہو ئے۔

افنتا نے بتایا کہ 34 افراد اسٹیڈیم کے اندر ہلاک ہوئے جبکہ باقی اموات اسپتال میں ہوئیں۔

پولیس عہدیدار کے مطابق شکست خوردہ ٹیم کے حامیوں کی بڑی تعداد نے ہار تسلیم کرنے انکار کردیا۔ وہ باڑ عبور کرکے فٹبال میدان میں داخل ہوگئے جہاں ان کی پولیس سے جھڑ پیں ہوئیں اور بھگڈر مچ گئی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم میں دونوں فٹ بال ٹیموں کے حامیوں میں جھگڑا ہوا۔ پولیس نے ان پر آنسو گیس پھینکی جس سے مجمع میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس کے بعد شائقین اسٹیڈیم سے نکلنے کے لئےدوڑے جس کے باعث باہر نکلنے کے مقام پر بھگڈر مچ گئی۔

انڈونیشیا میں نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر زین الدین عمالی نے واقعہ پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام جھڑپوں کی تحقیقات کریں گے، اور انڈونیشیا میں فٹبال مقابلوں میں منتظمیں کے انتظامات اور حفاظتی اقدمات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔