• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انیل چوہان نے بھارت کے نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیاتازترین

October 03, 2022

نئی دہلی(شِنہوا) انیل چوہان نے جمعہ کے روز نئی دہلی میں بھارت کے نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف(سی ڈی ایس) کاعہدہ سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے دسمبر میں ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہونیوالے بپن راوت کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ہے۔

بپن راوت کی موت کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔

عہدہ سنبھالنے کے بعدانیل چوہان نے نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا، اور انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

انیل چوہان کی تقرری کا اعلان بدھ کی شام کیا گیا تھا۔