• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انگلش چینل میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے کم از کم 3 افراد ہلاکتازترین

December 29, 2022

لندن(شِنہوا) برطانیہ کے جنوب مشرقی ساحل پر تارکین وطن کو لے جانے والی ایک چھوٹی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بی بی سی نے ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی صبح ڈوور سے 30 میل مغرب کی جانب ڈنگنیس کے ساحل سے پرے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس نے بتایا کہ ریسکیو کیلئے برطانوی کوسٹ گارڈ کے بعد فرانسیسی بحریہ اور ایک ایئر ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچی اور 43 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے غیر قانونی ہجرت کیخلاف 5 نکاتی حکمت عملی کی رونمائی کے ایک دن بعد پیش آیا، جس میں تارکین وطن کو ملک میں رہنے سے روکنے کیلئے نئی قانون سازی بھی شامل ہے۔

رواں سال 40 ہزار سے زائد افراد نے برطانیہ تک پہنچنے کیلئے خطرناک طریقے سے عارضی کشتیوں کی مدد سے برطانیہ اور فرانس کے مابین طویل عرصہ سے تنازعہ کے شکار انگلش چینل کو عبور کیا ہے۔ دونوں ممالک نے ایک ماہ قبل کراسنگ کو روکنے کی مشترکہ کوششیں تیز کرنے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔