• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ ژو ایشین پیرا گیمز کی افتتاحی تقریب میں وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی ہوانگ اور سن چین کا جھنڈا تھامیں گےتازترین

October 21, 2023

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کی وہیل چیئر باسکٹ بال خاتون کھلاڑی ہوانگ شیاؤلیان اور مردوں کے وہیل چیئر فینسر سن گانگ کو ہانگ ژو میں چوتھے ایشین پیرا گیمز کی افتتاحی تقریب میں چینی وفد کے پرچم بردار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

ہوانگ نے 2018 میں جکارتہ ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے وہیل چیئر باسکٹ بال مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا  اور ٹوکیو پیرا اولمپکس اوردبئی میں ہونے والی 2023 انٹرنیشنل وہیل چیئر باسکٹ بال فیڈریشن (آئی ڈبلیو بی ایف) عالمی چیمپئن شپ میں رنر اپ رہیں۔

فائل فوٹو:چین کے سن گانگ (دائیں) چیبا میں ٹوکیو پیرالمپکس گیمز میں کانسی کے تمغے کےلیےمردوں کے وہیل چیئر فینسنگ ایپی انفرادی مقابلے کے دوران اپنے ہم وطن تیان جیان چھوان سے مقابلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

سن نے 2016 میں ریو پیرالمپکس میں انفرادی ایپی اور ٹیم فوائل سونے کے تمغے جیتے تھے۔ انہوں نے جکارتہ ایشین پیرا گیمز میں شاندار کامیابی بھی حاصل کی جہاں انہوں نے انفرادی اور ٹیم فوائل، انفرادی اور ٹیم ایپی، اور ٹیم سیبر ایونٹس میں طلائی تمغے جیتے تھے۔ ٹوکیو پیرا اولمپکس میں سن انفرادی اور ٹیم فوائل ایونٹس میں بھی فاتح رہے۔

ہانگ ژو ایشین پیرا گیمز کی افتتاحی تقریب اتوار کی شام کو ہوگی۔ چین نے 723 ارکان پر مشتمل وفد کا اعلان کیا ہے جس میں 439 کھلاڑی شامل ہیں جو 22 کھیلوں کے 397 مقابلوں میں حصہ لیں گے۔