• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ ژو ایشین گیمز کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیںتازترین

August 11, 2023

ہانگ ژو(شِنہوا)  بی ایم ایکس سائیکلنگ ٹیسٹ ایونٹ کے اختتام کے بعد ہانگ ژو ایشین گیمز کی تیاریاں اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سنٹر کا مرکزی اسٹیڈیم، جسے اس کے کنول کے پھول کے ڈیزائن کی وجہ سے "جائنٹ لوٹس" کہا جاتا ہے میں 9 جولائی2021 کو "پرجوش ہانگ ژو" ٹریک اینڈ فیلڈ انویٹیشنل ٹورنامنٹ کے انعقاد کے ساتھ سب سے پہلے ٹیسٹنگ پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔

مارچ سے جولائی کے آخرتک،51 ٹیسٹنگ ایونٹس کامیابی کے ساتھ منعقد کیے گئے، جن میں سے کچھ بین الاقوامی سطح تک پہنچنےمیں کامیاب ہوئے۔

 مئی میں ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سنٹر ایکواٹک اسپورٹس ایرینامیں نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ کے دوران ٹوکیو اولمپک کے چیمپئن وانگ شون نے  کہا تھا کہ یہ وہ بہترین مقام ہے جہاں پر انہوں نے گزشتہ تین ایشیائی کھیلوں کے دوران حصہ لیاتھا۔