• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ ژو ایشیئن پیرا گیمز کے لئے تیارتازترین

October 19, 2023

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کا صدرمقام ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے بعد ایک اور کامیاب کھیلوں کی میزبانی کرنے کو تیار ہے۔

ہانگ ژو میں چوتھے ایشین پیرا گیمز کے انعقاد کا وقت تیزی سے قریب آرہا ہے جس کے ساتھ ہی منتظمین نے ایک ہموارعبوری آپریشن سرانجام دیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایشیئن پیرا گیمز میں 19 مقابلوں کے مقامات میں 22 کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ان میں سے 17 مقامات پر ایشیائی کھیل ہوئے تھے۔

تمام مقامات مستقل رکاوٹوں سے پاک سہولیات سے آراستہ ہیں ۔ عبوری مدت کے دوران راستے ، اسٹینڈز، ایوارڈ کی تقریبات، پریس کانفرنس رومز اور ایتھلیٹس لاؤنج میں اضافی سہولیات کی تعمیر اور تنصیب پرکام کیا گیا۔

شیاؤشان اسپورٹس سینٹر جمنازیم میں ایشیائی کھیلوں کے دوران استعمال شدہ ویٹ لفٹنگ پلیٹ فارم کو عملے نے پاورلیفٹنگ کے نئے سازو سامان سے تبدیل کردیا ہے۔

پاور لفٹنگ مقابلے کے ڈپٹی ڈائریکٹر گو چھنگ ہونگ نے بتایا کہ ہم 3 برس سے ان کھیلوں کی تیاری کر رہے ہیں جس میں ایوارڈ کی تقریب کے لئے پلیٹ فارم، ریمپ اور پوڈیم شامل ہیں جو ایشیائی کھیلوں سے مختلف ہیں۔