گوانگ ژو (شِنہوا) ہانگ کانگ ۔ ژوہائی۔ مکاؤ پل کی ژوہائی بندرگاہ سے گزرنے والے سامان کی درآمدی و برآمدی مالیت 900 ارب یوآن (تقریباً 126.3 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہوچکی ہے، جواس بات کی علامت ہے کہ نقل وحمل کا یہ بڑا مرکز گوانگ ڈونگ۔ہانگ کانگ۔مکاؤ گریٹر بے ایریا کا ایک اہم تجارتی غیرملکی تجارتی راستہ بن چکا ہے۔
مقامی محکمہ کسٹمز کے مطابق اکتوبر 2018 میں اس کے افتتاح کے بعد سے جولائی 2024 تک مجموعی طور پر 902.19 ارب یوآن کی تجارت ہوئی جس میں بندرگاہ نے چینی مین لینڈ پر تمام 31 صوبوں ، بلدیات اور خود مختار علاقوں سے آنے والا سامان وصول کیا یا انہیں بھیجا۔
کسٹمز اعداد و شمار کے مطابق ژوہائی بندرگاہ کو پہلے 100 ارب یوآن کی تجارتی مالیت کی تکمیل میں 2 برس لگے جبکہ 200 ارب یوآن مالیت پر پہنچے میں مزید 7 ماہ لگے جبکہ تازہ ترین 100 ارب یوآن کا ہندسہ اس نے صرف 5 ماہ میں عبور کرلیا۔
کسٹمز نے مزید بتایا کہ یہ پل مہنگے سامان، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے لئے تازہ مصنوعات اور سرحد پار ای کامرس سامان کی درآمد و برآمد کا ایک تیز راستہ بن کر ابھرنے کے علاوہ ایک جامع ترسیل مرکز بھی بن گیا ہے جو چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ و مکاؤ کے درمیان ترسیل سرمائے اوراطلاعات کے بہاؤ میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔