• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ کی جانب سے قومی سلامتی کے قانون پر حملہ کرنے والے غیرملکی اور بین الاقوامی اداروں کی مذمتتازترین

July 16, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطیحکومت نے غیرملکی اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے ہانگ کانگ پولیس فورس کے محکمہ قومی سلامتی کے قانون پر تنقید اور اسے بدنام کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایچ کے ایس اے آر  حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ قومی سلامتی کے تمام اقدامات قانون کے مطابق ہیں۔ ایس کے ایس اے آر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد کی بنیاد اور متعلقہ افراد یا اداروں کے جرائم کی مناسبت سے قانون کے تحت اقدامات کرتے ہیں اور ان کا سیاسی مئوقف، پس منظر یا پیشے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ترجمان نے کہا کہ بیرون ملک فرار ہونے والے 8 مظاہرین نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے جرائم کا ارتکاب جاری رکھا ہوا ہے۔ ایسے میں ہانگ کانگ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقدمات میں مفرور افراد کی گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قومی سلامتی  قانون کے تحت  تمام ضروری اقدامات کرے۔ محکمہ قومی سلامتی کے اقدامات معقول، منطقی، قانونی اور ضرورت کے مطابق ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ غیرملکی اور بین الاقوامی تنظیمیں مذموم مقاصد رکھنے والی غیرملکی طاقتوں کے مقاصد پورے کرتیہوئے محکمہ قومی سلامتی کے قوانین کے تحت کارروائیوں میں مداخلت کررہی ہیں جو سیاسی مفادات کو بالادست رکھنے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے تنظیموں پر زور دیا کہ وہ حقائق مسخ نہ کریں اور مذموم مقاصد رکھنے والے افراد کے زیراثر آنے کا سلسلہ بند کرتے ہوئے  فوری طور پر قومی سلامتی قانون اور ہانگ کانگ میں اس کے نفاذ کو بدنام کرنے سے گریز کریں ۔