ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے برطانیہ کی نام نہاد ہانگ کانگ بارے 6 ماہ کی رپورٹ میں ایچ کے ایس اے آر کے خلاف بے بنیاد حملوں، غلط بیانیوں اور بدنامیوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
ہانگ کانگ حکومت کے ترجمان نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ غلط فہمیوں سے حقائق کا ادراک کرے، بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کا احترام کرے اور فوری طور پر ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرے جو خالصتاً چین کے داخلی معاملات ہیں۔
ترجمان نے ہانگ کانگ میں ضلعی کونسلزکی اصلاحات، ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ اور انسانی حقوق کے تحفظ سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے ایچ کے ایس اے آر کے خلاف حملوں، غلط بیانیوں اور بدنامی کو مسترد کیا۔
ہانگ کانگ ایس اے آر کا بہتر انتخابی نظام "پیٹریاٹس ایڈمنسٹرنگ ہانگ کانگ" کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اقتدار محب وطن لوگوں کے ہاتھوں میں رکھنا ایک سیاسی اصول ہے جو دنیا میں عام طور پر اپنایا جاتا ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک یا خطے میں کوئی بھی سیاسی طاقت کو ان قوتوں یا افراد کے ہاتھوں میں جانے کی اجازت نہیں دے گا جو اپنے ہی ملک سے محبت نہیں کرتے یہاں تک کہ اپنے ہی ملک کو فروخت کر دیتے یا دھوکہ دیتے ہیں۔