بیجنگ (شِنہوا) ہان ژینگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ کی مکمل تائید کی ہے۔ یہ رپورٹ اتوار کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنہ کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے پیش کی تھی۔
ہان نے چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان سے تعلق رکھنے والے مندوبین کے ساتھ گروپ مباحثہ میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں مستقبل کے لئے جماعت اور ملک کے مقاصد کے لئے اہم اقدامات اور اسٹریٹجک منصوبوں کی جامع وضاحت کی گئی ہے۔
ہان نے رپورٹ میں طے شدہ انتظامات کے تحت تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم حیات نو کو مضبوطی سے آگے بڑھانے پر زور دیا۔
ہان نے ترقی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ترقی و تحفظ دونوں کو یقینی بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خوراک اور توانائی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ صنعتی اور سپلائی چین کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا بھی کہا۔
ساتھی مندوبین کی گفتگو سننے کے بعد ہان نے ہائی نان سے کہا کہ وہ ہائی نان آزادانہ تجارتی بندرگاہ کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کو آگے بڑھائے، تجارت ، آزادانہ سرمایہ کاری اور سہولت کاری پر توجہ دے اور اصلاحات کو وسعت دینے اور کھلے پن میں جامع طور پر نئی پیشرفت کرے۔