• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی تعلیمی اداروں سے 26 ہزار طلبا آتشیں اسلحہ کے ساتھ پکڑے گئے، وفاقی اعداد وشمارتازترین

September 15, 2022

نیویارک (شِنہوا) امریکہ بھر کے اسکولوں میں گزشتہ 10 برس کے دوران 26 ہزار سے زائد طلبا آتشیں اسلحہ کے ساتھ پکڑے گئے۔

مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشن اے بی سی 13 نے امریکی محکمہ تعلیم کے قومی مرکز برائے تعلیمی شماریات کے وفاقی اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تعداد ملک بھر میں داخلہ لینے والے ہر 1 لاکھ طالب علموں میں سے تقریباً 6 بنتی ہے۔

اسٹیشن نے ٹیکساس کے ہیوسٹن انڈیپینڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ سے بھی اعداد و شمارحاصل کئے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ برس اسکولوں پر حملوں کی منصوبہ بندی بارے 34 دھمکیاں دی گئیں، جو 20-2019 کے تعلیمی سال کی نسبت 7 دھمکیوں سے زیادہ ہے۔

ریاست بھر میں گزشتہ 3 برس کے دوران اسکول میں آتشیں اسلحہ رکھنے کے 557 واقعات میں طالب علموں کے خلاف تادیبی کارروائی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 21-2020 کے تعلیمی سال کے دوران ریاست بھر میں لڑائی جھگڑے کے 15 ہزار 184 واقعات ہوئے، وبا کے دوران جھگڑوں کی تعداد میں 19-2018 کے تعلیمی سال کی نسبت کمی ہوئی ۔ اس برس لڑائی جھگڑوں کے 49 ہزار 120 واقعات ہوئے تھے۔