نیو یارک(شِنہوا)امریکی استغاثہ نے ڈیموکریٹک سینیٹر باب مینینڈیز اوران کی اہلیہ پرنیوجرسی کے تین تاجروں سےرشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔
یہ اقدام اگلے سال ہونے والے انتخابات میں امریکی سینیٹ میں قلیل اکثریت برقرار رکھنے کے لیے ڈیموکریٹس کی کوششوں کو پیچیدہ بنا سکتا ہے۔
امریکی اٹارنی کے دفتر نے کہا کہ 69 سالہ مینینڈیز نے نیو جرسی کے سینئرسینیٹر کے طور پر اپنے اختیارات اور اثر و رسوخ استعمال کرنے کے عوض لاکھوں ڈالر مالیت کی نقدی اور سونے کی اینٹیں وصول کیں ۔
سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین کے طور پرمینینڈیز ساتھی ڈیموکریٹ جو بائیڈن کے ایسے وقت میں ایک اہم اتحادی رہے ہیں جب صدر نے عالمی سطح پر امریکی اثر و رسوخ کو دوبارہ قائم کرنے، یوکرین کے لیے کانگریس کی امداد کی حمایت حاصل کرنےاور چین کے عروج کوروکنے کی کوشش کی۔
مین ہیٹن میں اعلیٰ وفاقی پراسیکیوٹر ڈیمیان ولیمز نے اس حوالے سے کہا کہ سینیٹر مینینڈیز پس پردہ ایسے چند خاص لوگوں کے لیے یہ کام کر رہے تھےجنہوں نے انھیں اور ان کی اہلیہ کو رشوت دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے۔
نادین مینینڈیز کی56 سالہ وکیل جنہوں نے 2020 سے سینیٹر سے شادی کر رکھی ہے، نے ان الزامات سےانکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت میں الزامات کا دفاع کریں گی۔
جاری تحقیقات میں تیسری بار وفاقی استغاثہ نے مینینڈیز سے تفتیش کی ہے۔