• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی سینیٹ نے سٹاپ گیپ فنڈنگ بل کی منظوری دے دیتازترین

October 03, 2022

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی سینیٹ نے حکومت کے مالی امور معطل ہونے کی ڈیڈ لائن سے پہلے دسمبر کے وسط تک حکومت کو فنڈزکی فراہمی  کے لیے سٹاپ گیپ فنڈنگ بل کی منظوری دے دی ہے۔

کانگریس کے ایوان بالا نے 25 کے مقابلے میں72ووٹوں سے بل  کی منظوری دی،جسے مزید غور کیلئے ایوان نمائندگان میں بھیجا جائے گا۔اس بل کی منظوری سے جمعہ کی رات موجودہ مالی سال کے اختتام کے بعد حکومت کے مالی امور میں تعطل جزوی طور پر ٹل جائے گا۔

وفاقی بجٹ کی ذمہ دار کمیٹی کے مطابق کانگریس قانون سازوں میں نئے مالی سال کے لیے حکومتی فنڈ مختص کرنے میں اتفاق رائے نہ ہونے پر ڈیڈلائن سے پہلے ایسے بل کی منظوری معمول کا عمل ہے اور بعض اوقات ایک سے زیادہ بل کے ذریعے حکومت کے لیے پورے سال کے فنڈز مختص کردیئے جاتے ہیں۔