واشنگٹن(شِنہوا)امریکی سینیٹ کےریپبلکنزنے ایک بل کے ووٹ کو روک دیا جس میں یوکرین اور اسرائیل کے جاری تنا زعات کے تناظر میں انہیں فنڈز کی فراہمی سمیت امریکہ اور میکسیکو سرحد پر سیکورٹی بہتر بنانے کے اقدامات میں پالیسی تبدیلیوں کی کمی کاذکرشامل تھا۔
ریاست ورمونٹ سے ایک آزاد سینیٹر برنی سینڈرز امریکی سینیٹ کے تمام 49 ریپبلکنز کے ساتھ ووٹ دینے کے عمل میں شامل نہیں ہوئے جس سے 111 ارب ڈالر کا پیکج سینیٹ میں آگے بڑھنے سے رک گیا۔
بِل کی منظوری کے لیے حق میں 60 ووٹوں کی حد درکار تھی تاہم حتمی نتیجہ 51-49 رہا جبکہ نیویارک کے ڈیموکریٹ اورسینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے اپنا ووٹ "ہاں" سے "نہیں" میں پلٹ دیا تاکہ وہ مستقبل میں بل کو دوبارہ متعارف کروا سکیں۔
بل میں یوکرین کے لیے 61 ارب 40 کروڑ ڈالر کی فوجی اور اقتصادی امداد اور اسرائیل کے لیے 14 ارب 30 کروڑ ڈالر کی امداد کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی اہم معاملات پر خرچ بھی شامل ہے۔