بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نےکہاہے کہ اس نے اسٹیل اور ایلومینیم سے متعلق امریکہ کے سیکشن 232 ٹیرف اقدامات کے خلاف چین کے جوابی اقدامات کے بارے میں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے پینل کی رپورٹ کا نوٹس لیا ہے۔ ایم او سی کے ایک عہدیدارنے کہا کہ وزارت اس رپورٹ کا مطالعہ کر رہی ہے اور ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق اس پر عمل کرے گی۔ عہدیدار نے کہا کہ اس مسئلہ کی بنیادی وجہ امریکہ کی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ حرکتیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چین کے جوابی اقدامات قانون کے مطابق کیے گئے جو ملک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے جائز اقدامات ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ مارچ 2018 سے، امریکہ نے "قومی سلامتی" کے تصور کووسیع کیا ہے اور چین سمیت ڈبلیو ٹی اوکے بہت سے ممبران نے امریکہ برآمد کی جانے والی سٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر محصولات عائد کر دیے ہیں۔