• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی صدرجو بائیڈن نے 17کھرب ڈالرمالیت کے حکومتی اخراجات کے بل کی توثیق کردیتازترین

December 30, 2022

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدرجو بائیڈن نے وفاقی حکومت کے لیے17کھرب ڈالرمالیت کے اخراجات کے بل پر دستخط کردیے ہیں۔

اس قانون سازی سے وفاقی حکومت ستمبر 2023 تک مالی سال کے اختتام تک کام کرتی رہے گی اور 2022 کے اختتام سے پہلے جزوی شٹ ڈاؤن سے بچ جائے گی۔ مالی سال 2023 کے لیے اخراجات کے اس بڑے پیکج میں772ارب 50کروڑڈالر نان ڈیفنس، ڈومیسٹک پروگرامز اور858ارب ڈالرکی دفاعی فنڈنگ شامل ہے۔

روس کے ساتھ جاری تنازعہ کے دوران یوکرین کے لیے تقریباً 45 ارب ڈالر کی ہنگامی فنڈنگ بھی اس کے تحت فراہم کی جائے گی۔سینکڑوں امریکی قانون سازوں،جن میں ریپبلکن کی اکثریت ہے نے 4ہزار سے زیادہ صفحات پر مشتمل اس اومنی بس بل کی مخالفت کی، بہت سے لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ  اس سے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔