• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی صدر نے اسرائیل ، فلسطین تنازعہ میں 11 امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردیتازترین

October 11, 2023

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان تازہ ترین تنازعہ میں 11 امریکی شہری مارے گئے ہیں۔

امریکی صدر کے اس اعلان سے جاری تنازعہ میں دومزید امریکیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی جبکہ قومی سلامتی کونسل نے اس اعلان سے قبل جاری کردہ ایک بیان میں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

بائیڈن نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت کا خیال ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والوں میں ممکنہ طور پر امریکی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ خفیہ معلومات کا  تبادلہ کر رہی ہے اور یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں کے بارے میں اسرائیلی ہم منصبوں سے مشاورت  کے لیے امریکی حکومت کے تمام ماہرین کو تعینات کر رہی ہے۔