نیو یارک (شِنہوا) امریکی اخبار یوایس اے ٹوڈے کی ایک نیوز رپورٹ کے مطابق امریکی وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے اعدادوشمار سے اس بات کے "ناقابل تردید شواہد" ملے ہیں کہ صدارتی انتخابی مہم نفرتوں پر مبنی جرائم میں اضافہ کررہی ہے۔
شہری حقوق بارے ایک قومی گروپ "لیڈرشپ کانفرنس ایجوکیشن فنڈ" کی رپورٹ کے مطابق 2008 سے یہ ہولناک بات سامنے آئی ہے کہ عام انتخابات کے آس پاس نسلی گروہوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہوتا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015 کے بعد سے نفرت پر مبنی جرائم 80 فیصد سے زائد بڑھے ہیں۔ 2021 میں نفرت پر مبنی جرائم کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ ایف بی آئی نے ایسے جرائم بارے ڈیٹا 1991 سے شائع کرنا شروع کیا تھا۔
رپورٹ کے مصنفین نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ کچھ واقعات ہیں لیکن اگر ایک بھی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ کشیدگی میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2023 میں امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے لئے نفرت پر مبنی جرائم میں اضافے کے امکانات موجود ہیں۔ ان انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امیدوار ہیں۔