کراکس (شِنہوا) وینزویلا کے صدر نکولس مادورونے کہا ہے کہ لاطینی امریکہ کیریبین اور باقی ما ندہ دنیا میں امریکہ کی بالادستی زوال کا شکار ہے۔
مادورو نے کراکس سے ارجنٹائن کے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ریاست کو تاریخی زوال کاسامنا ہے اور اب اس کے پاس لاطینی امریکہ اور کیریبین کے لوگوں کی بھلائی کے لیے کچھ نہیں بلکہ کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کے برعکس اس کی تمام پالیسیاں پسماندگی کا شکار ہیں۔
تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اب بھی انتہائی دائیں بازو کے گروہوں کی ایک وسیع ہوتی ہوئی لہر موجود ہے جس کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے فروغ دیا جارہا ہے۔اس کو لاطینی امریکی معاشروں میں عدم برداشت اور نفرت پیدا کرنے کے لیے جمہوریت مخالف، مطلق العنانیت ، خارجی اور نظریاتی منصوبوں کے لیے مالی اعانت کی فراہمی اور اس کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
مادورو نےیہ بات زور دے کر کہی کہ وینزویلا نے مشکل وقت کا مقابلہ کیا ہے اور ایک کثیر قطبی، کثیر المرکز، نئی دنیا اور انسانیت کے لیے ایک مشترکہ مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سامراجیت اور انتہائی دائیں بازو کی قوتوں کا خیال ہے کہ مادورو کو تباہ کر کے، وہ وینزویلا کے بولیو رین اور انقلابی منصوبے کو تباہ کر رہے ہیں۔ وہ غلطی بلکہ انتہائی غلطی پر ہیں۔