واشنگٹن (شِنہوا) امریکی ریاست مِسی سِپی کے شہر بے سینٹ لوئس میں ایک گھر میں تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک اور کم سے کم چار زخمی ہو گئے۔
بے سینٹ لوئس پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص جس کی شناخت 19 سالہ کیمرون ایورسٹ برانڈ کے طور پر کی گئی ہے، کو سنگین حملے کے چھ الزامات میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس اتوار کو رات گئے 12 بج کر 34منٹ(پاکستانی وقت صبح 9 بج کر 34 منٹ) پر اولڈ بلیو میڈو روڈ کے بلاک نمبر 1000 میں فائرنگ کے مقام پر پہنچی۔
بے سینٹ لوئس کے پولیس چیف جے ٹوبی شوارٹز نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ فائرنگ کے مقام پر پہنچنے پر متعدد افراد زخمی پائے گئے۔
ہلاک ہونے والوں کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں تاہم ان کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ دو نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔