• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ریاست مینے میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 3 زخمیتازترین

April 19, 2023

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی ریاست مینے میں فائرنگ کے دوواقعات میں چار افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس کو منگل کی صبح بوڈوئن کے ایک گھر میں طلب کیا گیا جہاں انہوں نے بتایا کہ چار افراد مردہ پائے گئے۔

اس کے تھوڑی دیر بعد مبینہ طور پر یرموتھ میں انٹرسٹیٹ 295 پر فائرنگ شروع ہوئی جس سے تین افراد زخمی ہو گئے جو اپنی گاڑیوں کے اندر تھے۔

ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا تاہم اس شخص کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی ہے۔

 مینے  کی ریاستی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دونوں فائرنگ کا آپس میں تعلق تھا تاہم اس کا کوئی مقصد پتہ نہیں چل سکا۔

مینے کی گورنر جینٹ ملز نے منگل کی سہ پہر کو ٹویٹ کیا کہ وہ  اس واقعے پر شدید غمزدہ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس جیسے تشدد کی کارروائیوں نے ہماری ریاست اور عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔