سان فرانسسکو(شِنہوا) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے سان فرانسسکو کے چائنہ ٹاؤن کے کمیونٹی اراکین کے ساتھ مل کر چینی نژاد امریکی شہریوں کے ثقافتی ورثے اور زبانی تاریخ کو بحال اور محفوظ کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔کیلی فورنیا اسمبلی کے رکن میٹ ہینی نے جولیا مورگن ڈانس ہال کی بحالی کے لیے8لاکھ 50ہزار ڈالر کی امداد کا اعلان کیا، یہ ایک تاریخی عمارت ہے جہاں چائنیز ہسٹاریکل سوسائٹی آف امریکہ اور اس کے آرکائیوز رکھے گئے ہیں۔ اس امداد کو آرکائیوزکوڈیجیٹائز کرنے اور میوزیم پروگرامنگ کے لیے اضافی اور ورچوئل رئیلٹی اثاثوں کو مستحکم کرنے میں استعمال کیاجائے گا۔
گزشتہ سال، سان فرانسسکو کے اس وقت کے نگران ہینی نے چینی تارکین وطن اور ان کی اولاد سے ماضی میں روا رکھے جانے والے نسل پرستانہ اور چینی کمیونٹی پر کیے گئے مظالم پر باضابطہ طور پر معافی مانگنے کے لیے ایک قرارداد پیش کی تھی۔
اس سال کے اوائل میں قرارداد کی متفقہ منظوری کے بعد سان فرانسسکو معافی مانگنے والا ریاست کیلیفورنیا کا چوتھا شہر بن گیا تھا، اس سے پہلے انٹیوچ، سان ہوزے اور لاس اینجلس بھی معافی مانگ چکے ہیں۔