• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ریاست یوٹاہ میں فضائیہ کے اڈے پر ایف -35 طیارہ گر کر تباہتازترین

October 20, 2022

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی ریاست یوٹاہ میں ہل ایئر فورس بیس پر ایک ایف -35 طیارہ رن وے کے شمالی سرے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ 

فوجی حکام نے کہا ہے کہ پائلٹ طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم وہ زخمی ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

فائٹرونگ 388 کی جانب سے  کی گئی ایک ٹویٹ کے مطابق یہ حادثہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران پیش آیا جس میں سوار پائلٹ کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

یہ لڑاکا یونٹ امریکہ کی فضائیہ کے لیے ایف -35 طیارے اڑاتا ہے اور یوٹاہ ٹیسٹ اور تربیتی رینج  کے انتظام کا ذمہ دار ہے۔

اس ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شام تقریباً 6 بجکر 15 منٹ پر ایک ایف -35 اے لائٹننگ 2  طیارہ ہل ایئر فورس بیس کے رن وے کے شمالی سرے پر گر کرتباہ ہوگیا۔ اڈے پر موجود ہنگامی عملہ فوری طور پر مدد کو پہنچا۔

حادثے  کے وقت پائلٹ چھلانگ لگا کر باہر نکل آیا  جس کو  بچا لیا گیا ہے اور اسے معائنے کے لیے مقامی طبی مرکز لے جایا گیا ہے۔

بعد میں پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

مقامی کے ایس ایل ٹی وی نیوز چینل نے ایک عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ کو سوائے ہاتھوں پرخراشوں کے  کوئی زخم نہیں آئے۔