• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ریاست آرکنساس میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد ہلاک ، 10 زخمیتازترین

June 22, 2024

سان فرانسسکو(شِنہوا) امریکی ریاست آرکنساس کے شہر فارڈائیس میں ایک گروسری اسٹور کے باہر فائرنگ کے واقعہ  میں تین افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

ریاستی پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں قانون نافذ کرنے والے دو افسران بھی شامل ہیں،زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تسلی بخش جبکہ کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں  شدید زخمی ہونے والے حملہ آورکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔