• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ریاست آئیووا اورچینی صوبےہیبےکا زرعی تعاون کوفروغ دینے پر اتفاقتازترین

May 21, 2024

ڈیس موئنز،امریکہ (شِنہوا)امریکی ریاست آئیووا اور چین کے شمالی صوبے ہیبے کی جانب سے ریاست کے دارالحکومت ڈیس موئنز میں پائیدار زراعت میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے گول میز مباحثے کا انعقاد کیاگیا۔ شکاگو میں چینی قونصل جنرل ژاؤ جیان نے کہا کہ امریکہ کی اناج پیداکرنے والی ریاست آئیووا میں ایسی تقریب کاانعقاد دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے میں عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ چین امریکی زرعی مصنوعات کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے، ژاؤ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہیبے اور آئیووا کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا،زراعت، تجارت اور ثقافتی تبادلوں جیسے شعبوں میں تعاون کے لیے دونوں شہروں کو 1983 میں  جڑواں شہر قرار دیا گیا تھا۔

 انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ ہیبے اور آئیووا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید ثمر آور نتائج برآمد ہوں گے اوردونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں سے مزید توقعات پوری ہوں گی۔