• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی وفاقی بورڈنگ سکولوں میں الاسکا سے تعلق رکھنے والے کم از کم 31 بچے ہلاک ہوئے،نئی تحقیقاتی رپورٹتازترین

August 07, 2024

سان فراسسکو(شِنہوا)امریکی محکمہ داخلہ کی تازہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وفاقی سکولوں میں الاسکا سے تعلق رکھنے  کم از کم 31 بچے ہلاک ہو ئے۔

مقامی امریکیوں کے  وفاقی بورڈنگ  سکول انیشی ایٹو  تحقیقاتی  رپورٹ کی دوسری جلد میں کہا گیا ہے کہ یہ معلومات نامکمل ہیں اور محکمہ داخلہ نے تسلیم کیا ہے کہ مقامی امریکیوں کے بورڈنگ سکول میں ہلاک ہونیوالے بچوں کی اصل تعداد اس سے کئی زیادہ ہے۔

اس رپورٹ میں 1819 اور 1969 کے درمیان ایسے اداروں میں ہلاک ہونے والے 973  مقامی طالب علموں کے واقعات کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔

  اینکرج ڈیلی نیوز نے رپورٹ کیا کہ مصنفین کے مطابق حقیقی تعداد یقینی طور پر زیادہ ہے۔

رپورٹ میں ہلاک ہونے والوں میں 6 الیوٹ/ اننگان بچے، 5 ٹلنگٹ/ ٹلنکٹ اور 10 اسکیمو شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیگر 10 افراد کو صرف  الاسکا  کے طور پر درج کیا گیا ہے، جن کی کوئی مخصوص قبائلی یا ثقافتی وابستگی ظاہر نہیں ہوئی۔

 اینکرج ڈیلی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین جلد کی ایک ضمیمہ میں مقامی امریکیوں کے وفاقی بورڈنگ سکولوں میں ہلاک ہونے والے طالب علموں کی قبائلی وابستگیوں کی فہرست دی گئی ہے ، حالانکہ مصنفین نے جان بوجھ کر ان کے نام یا ان اداروں کو ظاہر نہیں کیا ہے جن میں وہ داخلہ لے رہے تھے۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ امریکی سرکاری بورڈنگ سکولوں میں کم از کم 973 مقامی امریکی بچے ہلاک ہوئے۔ کئی سالوں تک جاری رہنے والی تحقیقات کے دوران محققین نے دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر مقامی امریکیوں کے  وفاقی بورڈنگ  سکول سسٹم کے 65 مختلف سکولوں میں 74 نشان زدہ  یا بے نشان تدفین کے مقامات کی نشاندہی بھی کی۔