بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکی میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ سچائی، حقائق پرمبنی اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرے اور اس کے خلاف غلط معلومات کی تشہیر بند کرے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی نیوز بریفنگ میں دی نیویارک ٹائمز کے ایک حالیہ مضمون کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا،جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے ہوائی میں جنگل کی آگ کے بارے میں غلط معلومات پیدا کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور کہا کہ یہ آگ امریکہ کی جانب سے ایک خفیہ "موسم کے ہتھیار" کے تجربے کی وجہ سے لگی اوران جھوٹی پوسٹوں کو انٹرنیٹ پر پھیلایا ۔
ماؤ نے کہا کہ یہ رپورٹ بالکل حقیقت پر مبنی نہیں ، ترجمان نے مزید کہا کہ "موسم کے ہتھیار" سے متعلق نظریہ سب سے پہلے امریکی میڈیا سے آیا جس کے بعد کچھ چینی میڈیا آؤٹ لیٹس اور وی -میڈیا اکاؤنٹس نے صرف ان رپورٹس کا حوالہ دیا یا دوبارہ پوسٹ کیا۔ ماؤ نے کہا کہ یہ کہنا کہ انہوں نے غلط معلومات تیار کی ہیں یا پھیلائی ہیں مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ اگر کوئی من گھڑت یا غلط معلومات پھیلا رہا تھا تو وہ اس کی بجائے نیویارک تھا۔