• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ماہر اقتصادیات نے چین کے اقتصادی انہدام کی رپورٹس کو مسترد کردیاتازترین

November 03, 2023

واشنگٹن (شِنہوا) ایک مشہور امریکی ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ امریکی پریس میں نام نہاد "چینی اقتصادی تباہی" یا "انہدام " کے بارے میں رپورٹس "احمقانہ" ہیں چین ایک متحرک اور جدید معیشت ہےجس میں مستقبل میں ترقی کے انتہائی زیادہ مواقع ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی میں سینٹر فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرجیفری ساش نے ایک ریموٹ ویڈیو انٹرویو میں شِنہوا سے گفتگو کرتے کہا کہ اس حوالے سے بہت سی  احمقانہ باتیں کی جارہی ہیں -- میں اس سے بھی زیادہ  سخت زبان استعمال کروں گا کہ  چینی اقتصادی تباہی، چین کے خاتمے یا آنے والے بحران کے بارے میں امریکی پریس میں احمقانہ مضامین شائع ہورہے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین ایک متحرک اور جدید معیشت ہے، معروف ماہر اقتصادیات نے کہا کہ چین "کم لاگت اور اعلیٰ معیار کی پیداوار میں بہت سے اہم اشیا اور خدمات کی تیاری میں کامیاب ہوا ہے جن کی دنیا کو اس وقت ضرورت ہے،ان اشیا میں  فوٹو وولٹک، ونڈ ٹربائن، صفر کاربن توانائی، برقی گاڑیاں، تیز ریل اور 5 جی کے لیے بیٹریاں شامل ہیں۔