• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی لانگ بیچ نے چین کے ساتھ سپلائی چین تعاون کے مشترکہ فوائد اجاگر کیے ہیںتازترین

November 21, 2022

لاس اینجلس (شِنہوا) کیلیفورنیا کے لانگ بیچ  میں امریکی بندرگاہ کے حکام اور چینی نمائندوں نے ملاقات کی  ہے۔ اس ملاقات میں عالمی سپلائی چین کے حوالے سے جاری چیلنجز کے حوالے سے دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس ملاقات  کی میزبانی لانگ بیچ-چھنگ ڈاؤ ایسوسی ایشن (ایل بی کیو اے ) نے کی جس کا قیام 1985 میں  عمل میں لایا گیا  اور اس کا مقصد لانگ بیچ اور چھنگ ڈاؤ کے درمیان تبادلے اور تجارت کو فروغ دینا تھا۔

لاس اینجلس میں چینی قونصل جنرل ژانگ پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سپلائی چین کئی دہائیوں کی ترقی کے ساتھ اقتصادی عالمگیریت کی پہچان اور عالمی معیشت کی ایک اہم خصوصیت بن گئی ہے،  یہ  اقتصادی رابطے، انضمام اور ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں۔

انہوں نے دونوں شہروں لانگ بیچ اور چھنگ ڈاؤ اور دو بندرگاہوں یعنی  لانگ بیچ  بندرگاہ اور چھنگ ڈاؤ بندرگاہ کے درمیان دوستانہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید عملی تعاون کو فعال شکل دینے  اور ثقافتی تبادلے کی مزید سرگرمیوں کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔ 

لانگ بیچ ہاربر بورڈ کی ایک  کمشنر بونی لوونتھل کے مطابق 1997 میں لانگ بیچ  سے کنٹینر ز کی نقل وحمل  35 لاکھ کنٹینرز  تھی جو کہ بڑھ کر 2021 میں ریکارڈ 94 لاکھ  ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ترقی کے ساتھ معلومات اور تعاون کے باہمی تبادلے سے فائدہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  واضح طور پر ہماری بندرگاہوں کے درمیان اہم تجارتی رابطہ درحقیقت ہماری قوموں کے لیے خوشحالی کا ایک عظیم ذریعہ رہا ہے۔