نیویارک (شِنہوا) امریکہ میں کساد بازاری"طویل" اور "شدید" ہوگی اور ہرشخص مالی پریشانی سےدوچار ہوسکتا ہے۔
بلوم برگ نے اپنے مندی کے رجحانات بارے مشہور ماہر اقتصادیات نوریل روبینی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم شدید سست روی کا شکار ہیں۔ 2022 کی پہلی ششماہی کی 2 سہ ماہی میں ترقی کی شرح منفی رہی ہے۔ ایرانی نژاد امریکی ماہر اقتصادیات روبینی 2008 میں ہاؤسنگ ببل پھٹنے کی درست پیش گوئی کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر کو 2 فیصد تک لانے کے لئےفیڈرل ریزو ریٹ کی شرح 4 فیصد اوپر جارہی ہے اگر ایسا نہ ہوا تو افراط زر بارے توقعات ختم ہوجائیں گی اور آپ کو سخت شرائط پر قرض لینا ہوگا۔
فیڈرل ریزرو نے حال ہی میں جولائی کے شروع میں شرح سود میں مزید 75 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا تاکہ 8.5 فیصد کی افراط زر کی شرح کو کم کیا جاسکے ،اسی طرح کا اضافہ جون میں بھی ہوا اور یہ کئی دہائیوں بعد یکے بعد دیگرے ہونے والا اضافہ تھا۔
روبینی نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اگرچہ افراط زر عروج پر ہے تاہم انہیں یہ یقین نہیں ہے کہ یہ کتنی تیزی سے گرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "میں نہیں سمجھتا کہ مالیاتی پالیسی اتنی سخت ہے کہ افراط زر کو کافی تیزی کے ساتھ 2 فیصد تک نیچے لے جاسکے۔