بیجنگ(شِنہوا) امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان 27 سے 29 اگست تک چین کا دورہ کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ہفتے کو بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورمرکزی کمیشن برائے امور خارجہ دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے جیک سلیوان کو دورہ کی دعوت دی تھی۔
ماؤ کے مطابق، دونوں فریق چین-امریکہ اسٹریٹجک رابطوں کے نئے دور کا انعقاد کریں گے۔