• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی کانگریس میں طاقت کے توازن کا فیصلہ نہ ہوسکاتازترین

November 11, 2022

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ میں 2022 کے وسط مدتی انتخابات کے دو دن بعد بھی  آئندہ کی کانگریس میں طاقت کے توازن کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ایریزونا اورنیواڈا کی ریاستوں میں سینیٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں جب کہ جارجیا کا مقابلہ اگلے ماہ  رن آف کی طرف جا رہا ہے۔ تین نشستوں پرہارجیت کا تاحال تعین نہیں ہوا ، سی این این نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے دو سالوں میں  100 ارکان پر مشتمل سینیٹ میں ریپبلکنز کی کم از کم 49 نشستیں  جبکہ ڈیموکریٹس کی  کم از کم 48نشستیں ہوں گی۔

 سی این این کے مطابق اس کےعلاوہ  435 نشستوں  پر مشتمل ایوان نمائندگان میں،ریپبلکنز کی ڈیموکریٹس کی 197 کے مقابلےمیں 211 نشستوں پرکامیابی کا امکان ہے،دو درجن سے زیادہ نشستوں کے نتائج آنا فی الحال باقی ہیں۔