• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی حراستی مراکز میں موجود افغان شہر یوں کے ساتھ 'مجرموں اور جانوروں جیسا سلوک' کیا گیا، میڈیاتازترین

July 18, 2023

دوحہ (شِنہوا) الجزیرہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حراستی مراکز میں افغان عوام مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے ساتھ 'مجرموں اور جانوروں جیسا سلوک' کیا جا رہا ہے۔

قطر کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان عوام بگڑتے ہوئے معاشی اور انسانی حالات سے بچنے کے لیے بے چین ہیں ۔وہ خود کو امریکی امیگریشن حراستی مراکز میں پھنسا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ان مراکز کے ایک کمرے میں 20 سے کم افراد کی گنجائش ہے تا ہم یہاں 

 100 سے زائد افراد ر کھے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم افغان شہری نے بتایا کہ وہ اور اس کی اہلیہ  سب کچھ ٹھیک ہو نے کا سو چ کر  امریکہ فرار ہو ئے تھے لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلی۔

رپورٹ میں اس شخص کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہم نے سوچا کہ ہم افغانستان میں قید اور تشدد کے خطرے سے بچ گئے ہیں اورہمارے مسائل حل ہو گئے ہیں۔ہم نہیں جانتے تھے کہ امریکہ میں ہمارے ساتھ یہ سب ہو گا۔

اپنے آبائی ملک میں خطرناک حالات اور امریکہ میں پناہ اور قانونی امیگریشن کے محدود راستے کا سامنا کرتے ہوئے متعدد افغان غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کے لئے خطرناک سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک بڑا حصہ امریکی امیگریشن حراستی نظام میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں ملک بدری کا خطرہ ہے۔