واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ کی جنوبی ریاست مسیسیپی میں تربیتی پرواز کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ مسیسیپی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اپاچی اے ایچ-64ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار مسیسیپی نیشنل گارڈ کے دو اہلکارہلاک ہوگئے۔
این بی سی نیوز نےمسیسیپی نیشنل گارڈ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دو نشستوں والاہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔