سیئول(شِنہوا)امریکی فوج نے جنوبی کوریا میں خلائی فورسز کا ایک نیا یونٹ لانچ کر دیا ہے۔
یونہاپ نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز بتایا کہ کوریا میں مقیم امریکی افواج(یو ایس ایف کے) کی جانب سے دارالحکومت سیئول سے تقریباً 70 کلومیٹر جنوب میں واقع پھیونگ تھیک کے اوسان ایئربیس میں یو ایس ایف کے کے ذیلی یونٹ" یو ایس اسپیس فورسز کوریا" کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یونہاپ کے مطابق یہ امریکی سرزمین سے باہر قائم ہونیوالے امریکی اسپیس فورس کے چند یونٹوں میں سے ایک ہے۔ امریکہ نے گزشتہ ماہ بھی انڈو ۔ پیسیفک کمانڈ اور سینٹرل کمانڈ کے تحت اپنی خلائی افواج کے یونٹ قائم کیے تھے۔
لیفٹننٹ کرنل جوشوا میک کولین کی زیرقیادت یو ایس اسپیس فورسز کوریا میں آٹھویں فوج ، ساتویں ایئرفورس ، نیول فورسز کوریا ، میرین فورسز کوریا اور سپیشل آپریشنز کمانڈ کوریا سمیت کوریا میں مقیم امریکی افواج کی دیگر ذیلی یونٹوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔