اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دھمکیوں اور دباؤ کی حکمت عملی سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے آکوس جوہری آبدوز معاہدے کے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے کو منسوخ اور جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کو ٹھوس اقدامات کے ساتھ حل کرنے کے لیے صحیح طریقہ کار متعین کریں۔ جزیرہ نما کوریا کے معاملے پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے گینگ نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی اور تصادم بڑھ رہا ہے جس پر چین کو تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کی موجودہ صورت حال کسی بھی طرح سے کسی حادثے کا نتیجہ نہیں ، 2018 میں، امریکہ عوامی جمہوریہ کوریا( ڈی پی آرکے) کے مثبت اقدام کا ایکشن فار ایکشن اصول کے مطابق خیر سگالی کے ساتھ جواب دینے میں ناکام رہا جس سے جزیرہ نما کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کاایک اہم موقع کھودیا گیا۔