• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی چیمبر آف کامرس کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں:چینی کونسل برائے فروغ تجارتتازترین

February 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت(سی سی پی آئی ٹی)نے  کہا ہے کہ وہ امریکی چیمبر آف کامرس کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے رابطوں کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار سی سی پی آئی ٹی کے ترجمان یانگ فان نے بدھ کوایک پریس کانفرنس میں سی سی پی آئی ٹی

کی دعوت پر یو ایس چیمبر آف کامرس کے صدر اور سی ای او سوزان پی کلارک کی قیادت میں وفد کے چین کے جاری دورہ کے حوالے سے کیا۔ ترجمان نے کہاکہ یہ دورہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ امریکی کاروباری برادری چینی مارکیٹ کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے اس پر توجہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یانگ کے مطابق، 27 سے 29 فروری تک اس دورے کے دوران، سی سی پی آئی ٹی کے چیئرمین رین ہونگ بِن نے یو ایس چیمبر آف کامرس کے صدر اور سی ای او سوزان پی کلارک کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور وفد کے ساتھ اعلیٰ سطح پر معاشی  کھلے پن اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ  مارکیٹ  اور قانون پر مبنی اور فرسٹ کلاس کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے ملکی پالیسیوں اوراقدامات کا اشتراک کیا۔