• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی اسلحے کی تائیوان کو فروخت کے باوجود مین لینڈ کا قومی اتحاد کا عزم غیر متزلزل ہے ، چینتازترین

October 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی  کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ سے جتنے مرضی ہتھیار خریدے، تائیوان مسئلہ حل کرنے اور قومی اتحاد کو حقیقی شکل دینے کا چینی مین لینڈ کا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے یہ بات امریکہ کے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے فیصلے سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

چھن نے اس بات پر زور دیا کہ چین مین لینڈ، امریکہ اور تائیوان کے درمیان کسی بھی شکل میں فوجی رابطے اور تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت کی  سختی سے مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین اصول اور چین امریکہ 3 مشترکہ اعلامیہ کی سختی سے پاسداری کرتے ہوئے تائیوان کو مسلح کرنا اور "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کو شہ دینا بند کرے۔