نیویارک (شِنہوا) سی این این نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت کہیں زیادہ تواتر کے ساتھ ہورہے ہیں اور اس میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنڈر گارٹن سے 12 ویں جماعت کے اسکولوں میں فائرنگ کے 53 واقعات ہوچکے ہیں جو 2021 کی نسبت کہیں زیادہ اور 2018 کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہیں۔
اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بہت سے مقدمات میں انصاف حاصل کرنے کی قانونی کارروائیاں کئی دہائیوں تک جاری رہ سکتی ہے ۔
کارروائیاں مکمل ہونے تک ، نئے حملے اس گفتگو کو پھر زندہ کرتے ہیں اور سیاسی مباحثوں کو جنم دیتے ہیں جو تبدیلیوں بارے دہائیوں سے جاری ہے۔ تاہم اکثر تبدیلیاں معمولی نوعیت کی ہوتی ہیں۔
یونیورسٹی آف ایریزونا کے کالج آف میڈیسن میں نفسیات کے کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر جوئل ڈیوسکن نے کہا ہے کہ ہم ان واقعات سے کافی حد تک مطمئن ہوچکے ہیں۔
ڈیواسکن نے کہا کہ لوگ اس کے عادی ہوچکے ہیں یہ اب معمول ہے جوکہ خطرناک عمل ہے۔