• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے ملزمان نے زیادہ تر اپنے گھروں کا اسلحہ استعمال کیا،تحقیقتازترین

November 28, 2023

سیکرامینٹو، امریکہ(شِنہوا) امریکہ میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے حوالے سے ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر ہتھیار خاندان کے افراد یا رشتہ داروں کے چرائے گئے تھے۔

جریدے جاما پیڈیاٹرکس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 1990 اور 2016 کے درمیان ملک میں 262 نوعمرافراد کی جانب سے 253 اسکولوں میں کی گئی فائرنگ کے واقعات کا تجزیہ کیا گیا۔

محققین نے کہا کہ ان کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ اسکول کی فائرنگ میں کس قسم کے آتشیں اسلحے کا استعمال کیا جاتا ہے، اور آتشیں اسلحہ کیسے حاصل کیا جاتا ہے،کیونکہ بندوق سے تشدد کی تحقیق میں ان دو موضوعات پربہتر طور سے غور نہیں کیا گیا۔

مطالعہ کے مطابق، 19 سال یا اس سے کم عمر کے 262 شوٹرز میں سے، 51.8 فیصد نے اپنے خاندان کے افراد یا رشتہ داروں، بنیادی طور پر اپنے والدین سے آتشیں اسلحہ حاصل کیا۔

ان میں سے 30 فیصد نے اسلحہ غیر قانونی بازاروں سے حاصل کیا جب کہ 22 فیصد نے دوستوں یا جاننے والوں سے اسلحہ حاصل کیا۔