ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفترنے بعض گروہوں اورامریکی کانگریس کے ارکان کے ہانگ کانگ 47 کیس میں ایچ کے ایس اے آر کی عدالتوں کے ٹرائل سے متعلقہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کو سختی سے مستردکیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان گروپوں اورامریکی کانگریس کے ارکان نے ایچ کے ایس اے آر میں عدالتی کارروائی میں مداخلت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں ایچ کے ایس اے آر کی ساتویں قانون ساز کونسل (لیگکو)کے لیے امیدواروں کی نامزدگی سے قبل، چین مخالف عناصر نیلیگکو پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے نام نہاد "پرائمری الیکشن" کا انعقاد اور عوامی رائے کو قائم کرنے کی سازش کی۔ ترجمان نے کہا کہ ایسا کرتے ہوئے، ان افراد نے ایچ کے ایس اے آر حکومت کو مفلوج کرنے اور مرکزی حکومت اور ایچ کے ایس اے آر حکومت پر دبا ڈالنے کی کوشش کی، اس طرح کی گھنانی سازش سے نہ صرف ایچ کے ایس اے آر کے بنیادی قانون میں وضع کردہ جمہوری انتخابی نظام کو خطرے میں ڈالا گیا بلکہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے تحت بغاوت کے مشتبہ جرم کا ارتکاب بھی کیا گیا۔