صنعا(شِنہوا)امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن میں حدیدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو فضائی حملے کیے ہیں۔
یہ بات حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے بتائی ہے۔
2018 میں سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کے ساتھ حوثیوں کےجنگ بندی معاہدے کے بعدسے ہوائی اڈہ اور بندرگاہی شہرکے ایک بڑے حصے پر حوثیوں کا کنٹرول ہے۔
امریکہ-برطانیہ کے اتحاد نے مبینہ حملوں کے بارے میں تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
جنوبی بندرگاہی شہرعدن میں یمنی کوسٹ گارڈ کے ذرائع کے مطابق یہ حملہ حوثی گروپ کی جانب سے خلیج عدن میں بارباڈوس کے پرچم بردار بحری جہاز ٹروکانفیڈنس پرمیزائل حملے کے چند گھنٹے بعد کیا گیا ،حوثیوں کے حملے میں کم سے کم دو ملاح ہلاک ہوگئے جبکہ یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ امریکی ملکیتی بحری جہازتھا۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) ادارے نےبتایا ہے کہ حملے کے نتیجے میں بحری جہاز کو نقصان پہنچا اور اس میں آگ لگ گئی۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق عملہ زندگی بچانے والی امدادی کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے بحری جہاز سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ بحیرہ احمر میں تعینات امریکی-برطانوی بحری افواج امداد کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔