• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ایوان نمائندگان میں ہلچل برقرار ،دوسرے دن بھی اسپیکرکا انتخاب نہ ہوسکاتازترین

January 05, 2023

واشنگٹن(شِنہوا)  امریکی ایوان نمائندگان میں ہلچل برقرار ہے اور ووٹنگ کے دوسرے دن بھی  اسپیکرکا انتخاب عمل میں نہیں آسکا۔

ایوان کے ارکان نے بدھ کی شب جمعرات کی دوپہر تک اجلاس ملتوی کرنے کے لیے ووٹ دیا، جس سے تاریخی سیاسی تعطل طول پکڑ گیا ہے جس نے ایوان زیریں کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن  کے کانگریس مین کیون میکارتھی، انٹرا پارٹی تقسیم کی وجہ سے دن کے آغاز میں مزید تین بار ہونے والی رائے شماری میں مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

منقسم 118 ویں کانگریس کے پہلے دن منگل کو ایوان کے ارکان نے تین بار ووٹ دیا  لیکن میک کارتھی اسپیکر بننے کے لیے ضروری ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

 یہ پہلا موقع ہے جب ایوان نمائندگان کا اسپیکرجو ایوان میں نظم و ضبط برقراررکھتے ہوئے اس کی کارروائی چلاتا ہے 100 سالوں میں پہلی بار ہونے والی رائے شماری میں منتخب نہیں ہوسکا۔